جیونی سے لاش برآمد

347

گوادر کے علاقہ جیونی سے ایک لاش ملی ہے جسے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا جبکہ لاش پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔

لاش شناخت کے لیے جیونی کے ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں اسے سلیم ولد ابراھیم سکنہ باھوٹ چات بل نگور ضلع کیچ کے نام سے شناخت کیا گیا۔

قبل ازیں واشک ناگ گراڑی کے مقام پر سی پیک روڈ کے کنارے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کر لی گئی تھی ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ناگ گراڑی کے مقام پر سی پیک روڈ کے کنارے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کر لی گئی۔

لاش کو لیویز فورس نے شناخت کے لئے آر ایچ سی ناگ منتقل کردیا جن کی شناخت غوث بخش ولد غلام جان سکنہ مچھ ضلع کچھی سے بتایا جارہا ہے۔

تاہم قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ۔