تمپ میں قابض دشمن پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک، دو زخمی کردیئے ۔ بی ایل ایف

238

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب سات بجے سرمچاروں نے تمپ کے کلات چیر میں قائم ایکسچینج چوکی پر حملہ کیا۔ حملے میں سرمچاروں نے بھاری اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیاہے، شدید حملے میں قابض دشمن کے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حواس باختہ دشمن نے اپنے جانی نقصان اور شکست خوردہ فوجیوں کے مورال کو بحال کرنے کے لیے آج مچکدگ اور جنگل میں فوج کشی کرکے عام لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے ۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج کو سکون سے بیٹھنے نہیں دیں گے۔