تربت جبری گمشدگی کا شکار ایک شخص بازیاب

534

تربت سے جبری گمشدگی کا شکار ایک شخص بازیاب ہوگیا-

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تربت سے اطلاعات کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں گرفتاری بعد ازاں جبری گمشدگی کا شکار فاروق بلوچ ولد علی احمد آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں-

فاروق کا تعلق تربت کے علاقے آپسر سے ہے جسے 13 ماہ قبل جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا-

یاد رہے آج ہی کوئٹہ کے رہائشی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ جان محمد کرد 9 سال بعد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ چکے ہیں بلوچستان جبری گمشدگی کے شکار چند افراد کی بازیابی ممکن ہوسکی ہے تاہم جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے-

گذشتہ روز پاکستانی سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دؤران ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے بگٹی کالونی کے رہائشی قربان ولد بادل بگٹی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اپنے ہمراہ لے گئے تھیں جس کے بعد سے وہ منظرعام پر نہیں آسکے ہیں-

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف تحریک اور لانگ مارچ کا دھرنا اسلام آباد میں موجود ہے جبکہ دوسری جانب کوئٹہ میں طویل بھوک ہڑتالی کیمپ بھی جاری ہے، جبکہ لاپتہ افراد کے لواحقین اور بلوچ تنظیمیں لاپتہ افراد کی کو منظرعام پر لانے اور بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں-