تربت میں شہید فدا چوک پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی طرف سے لاپتہ افراد کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا۔
ضلع کیچ سے جبری لاپتہ کیے گئے افراد کی رجسٹریشن کے لیے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جنرل سیکرٹری سمی دین کی سربراہی میں شھید فدا چوک پر بالاچ مولابخش احتجاجی کیمپ میں رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
سمی دین کی جانب سے ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے تمام لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو کیمپ میں آکر اپنے گمشدہ افراد کو وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ میں رجسٹر کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
انہوں نے لاپتہ کیے گئے افراد کے اہل خانہ سے اپیل کی ہے کہ کیمپ میں پہلے سے موجود فارم فل کرکے لاپتہ فرد کی ایک عدد شناختی کارڈ، کم عمر ہونے کی صورت میں بی فارم یا اسکول کارڈ کی کاپی اور ایک رابطہ نمبر جمع کریں۔
انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی کے لیے ان کی تعداد جاننا لازمی ہے اگر کہیں سے کوئی شخص جبری لاپتہ کیا گیا ہے تو اہل خانہ اس کی رجسٹریشن ضرور کرائیں تاکہ ان کے ایف آئی آر کے اندراج میں سہولت ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا ڈیٹا انسانی حقوق کے اداروں کو دیا جاسکے۔