بلیدہ: پاکستانی فورسز کے پوسٹس پر حملہ، نقصان کی اطلاع

342

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں گذشتہ رات مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹس پر بیک وقت حملہ کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت شدید فائرنگ اور متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ حملے بلیدہ کے علاقے الندور اور گلی میں پاکستانی فورسز کے پوسٹس پر کیئے گئے ہیں۔

آج صبح پاکستان فوجی کی ایک ہیلی کاپٹر علاقے میں پہنچی ہے تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔