بلوچ نسل کشی کے خلاف لانگ مارچ کے شرکاء پر ایف آئی آر، کوہلو ڈسٹرکٹ بار کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

129

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع کوہلو نے کوھلو میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام پرامن احتجاجی ریلی اور جلسہ عام کے شرکاء کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور ڈیرہ غازیخان میں بلوچ طلباء کی کی گرفتاری کے خلاف کل مورخہ 19دسمبر بروز منگل عدالتوں کا باہیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے غیر قانونی مقدمات آزادی اظہار رائے پر قدغن اور کسی صورت قابل قبول نہیں ایسے مقدمات کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن غیر قانونی ایف ای ار میں نامزد ملزمان کی جانب سے عدالت میں عبوری ضمانت کیلے درخواست دائر کریگی۔