تربت تا اسلام آباد لانگ مارچ کرنے والے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں پر تشدد اور مظاہرین کی گرفتاری کیخلاف کراچی پریس کلب کے باہر بلوچ یکجہتی کمیٹی و دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مظاہرہ کرنے والوں پر سندھ پولیس نے ایف آئی درج کرلیا ہے۔
ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہیکہ مظاہرین نے اشتعال انگیز تقاریر کی ہیں جبکہ ریاستی اداروں کے خلاف نعرے لگائے ہیں۔ ایف آئی آر میں مزدور رہنماء ناصر منصور، انسانی حقوق کے کارکن سعید بلوچ، عبدالوہاب بلوچ، شعیب بلوچ اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے نال، خضدار، کوہلو ، ڈی آئی خان میں بلوچ لانگ مارچ شرکا کے استقبال کرنے والے شرکا پر دہشتگردی کے مقدمات درج کیئے جاچکے ہیں۔