بلوچ راج کے مرکزی چیئرمین عبداللہ صالح بلوچ و دیگر سیاسی کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ بلوچ راج

173

بلوچ راج کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے مرکزی چیئرمین عبداللہ صالح بلوچ اور دیگر کارکنان کی اغوا نما گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ڈیرہ غازیخان میں لانگ مارچ کے استقبال کے لیے آج صبح پنجاب پولیس کی جانب سے شاہ سکندر روڈ پر قافلے پہ دھاوا بولا گیا اور کئی نوجوان کو گرفتار کیا گیا جس میں بلوچ طلبہ بھی شامل تھیں۔

مزید کہا گیا کہ لاٹھی چارج اور تشدد کے بعد بلوچ راج کے مرکزی چیئرمین عبداللہ صالح، سابق جنرل سیکرٹری بساک آصف بلوچ اور دیگر معززین کو مذاکرات کے لیے پولیس اہلکار اپنے ساتھ لے گئے اور انھیں غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان نے مزید میں کہا کہ پنجاب حکومت پرتشدد کارروائیوں سے پرامن لانگ کے شرکاء کو ہراساں کرنا بند کرے اور چیئرمین عبداللہ بلوچ سمیت تمام سیاسی کارکنان اور معززین کو فوری طور پر رہا کرے۔

آخر میں ترجمان نے انسانی حقوق کی تنظیموں، سیاسی پارٹیوں اور بلوچ قوم سے اپیل کی کہ وہ پنجاب پولیس کی پرتشدد کارروائیوں کے خلاف ہر پلیٹ فورم سے آواز بلند کریں اور ڈیرہ غازیخان میں لانگ مارچ کا بھرپور استقبال کریں۔