بلوچستان: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ، ایک بازیاب

280

بلوچستان کے علاقے تربت اور مشکے سے پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جبکہ ایک شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت محمد جان ولد پیر جان اور سلیم بلوچ ولد عبدالحمید کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ان میں سے محمد جان کو 19 دسمبر 2023 کی رات بارہ بجے میری تربت گھر سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا جبکہ سلیم بلوچ کے اہلخانہ نے لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے بازیابی کیلئے آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب چار سالوں سے لاپتہ حافظ خلیل ابابکی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔