بلوچستان مختلف واقعات میں 7 افراد جانبحق، چار زخمی

193
File Photo

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں مجموعی طور پر خاتون بچوں سمیت 7 افراد جانبحق جبکہ بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں-

لورالائی میں مسلح تصادم میں 1 شخص جانبحق اور 3افراد زخمی ہوگئے، واقعہ لورالائی میں پیش آیا، جہاں نری ڈاگ میں دو گروہوں کے مسلح تصادم میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں-

واقعہ میں زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-

‎جھل مگسی گوٹھ یاغدار میں بنگلانی مگسی قبائل کے دو فریقین کے درمیان پرانی دشمنی کی بنا پر شدید فائرنگ کا تبادلہ، جس کے نتیجے میں تین سالہ بچی عابدہ بنت منظور احمد بنگلانی زخمی ہوگئی، جسے طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھل مگسی منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن،منی مارکیٹ میں گول مسجد کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک بچہ سمیت گھر کے تین افراد میاں بیوی موقع پر جانبحق ہوگئے۔

ادھر نوشکی آرسی ڈی شاہراہ گلنگور کے قریب ویگن اور کارموٹر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جہاں دو افراد جھلس کر جان کی بازی ہارگئے ہیں-

دریں اثناء بلوچستان چارسر کے مقام پر دو گاڑیوں میں خوفناک حادثہ جس کے نتیجے میں ایک شخص موقعے پر جانبحق ہوگیا ہے-