بلوچستان: فائرنگ اور ٹریفک حادثات، 6 افراد ہلاک، 15 زخمی

190
File Photo

تفصیلات کے مطابق تربت کے کیچ کے علاقے دشت میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جان بحق، ڈرائیور اور 4 خواتین زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کار گاڑی میں دشت کے علاقے میں جا رہے تھے کہ پیچھے سے انہیں ایک گاڑی نے ٹکر مار دی ہے۔

عیسیٰ ولد بشیر ہلاک اور ڈرائیور وسیم ولد جان محمد، پریاتون زوجہ حاجی رحیم بخش، گلشن زوجہ وسیم، زینب بنت وسیم اور زینب بنت دلاور زخمی ہوئے ہیں۔

وہاں وندر کے قریب کوئٹہ ، کراچی شاہراہ پر ڈام سے وندر آنے والی تیز رفتار مسافر بردار کوسٹر اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے بتیجے میں ایک خاتون سمیت 3افراد موقع پر ہلاک جبکہ مرد خواتین اور بچوں سمیت10سے زائد افرادزخمی ہوگئے۔

حب کے نواحی علاقہ ساکران لنگ لوہار پولیس چیک پوسٹ کے قریب درگاہ شاہ نورانی سے واپس کراچی آنے والے زائرین کی کوسٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسکے نتیجے میں 16سالہ بچی جھلسنے کے سبب موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔

حادثے کا شکار ہونے والے زائرین کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے علاقہ دور افتادہ ہونے کی وجہ سے وہاں پر نہ کسی فائر بریگیڈ اسٹیشن کا وجود ہے اور نہ ہی ایمبولینس گاڑیاں دستیاب ہیں علاقے کے لوگوں کے مطابق کوسٹر میں لگنے والی آگ پر مقامی لوگوں نے واٹر ٹینکرز کے ذریعے قابو پالیا ہے ۔

دریں اثنا بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوافراد زخمی ہوگئے ۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سنجاوی میں زمین کی تنازع پر مسلح تصادم کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔