بلوچستان: فائرنگ اور حادثات میں 2 افراد ہلاک، 6 زخمی

160
File Photo

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں دو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے میناز بلیدہ میں علم ولد خدا بخش کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

وہاں کوئٹہ لیاقت بازار فاران ہوٹل میں ملک نصیب اللہ کاسی پر اِنکے بھائی حمید اللہ کاسی نے بیٹے اور مزید 3 مسلح افراد کے ہمراہ مل کر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں ملک نصیب اللہ کاسی اور اِنکے 2 بیٹے ملک فرید کاسی اور ملک سنگین کاسی شدید زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد حمید اللہ کاسی اِنکے بیٹے اور دیگر3 مسلح افراد کو پولیس نے موقع سے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملک نصیب اللہ کاسی اور اِنکے دونوں بیٹوں کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا۔

ملک نصیب اللہ کا سی اور اِنکے دونوں بیٹوں کو طبی امداد فراہم کردی گئی اور آئی، سی، یو میں منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

دریں اثنا سنجاوی کے علاقے بغاؤ میں فائرنگ کے زد میں آنے والے نوجوان کامل خان زندگی کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق بغاؤ کے رہائشی کامل خان ولد ناصر خان کو گزشتہ شب ایک مقامی ہوٹل کے پیچھے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

نوجوان کامل خان کے موت کی وجوہات تا حال سامنے نہیں آئے اور ان کی نعش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

مستونگ جنگل کراس مستونگ کے مقام پر حادثے میں سردار کمال بنگلزئی کے بیٹے رامین سمیت چار آدمی شدید زخمی ہو گئے۔