بلوچستان سے پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن تباہ

709

بلوچستان سے پنجاب کو گیس فراہم کرنے والی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ ہوگئی۔

گذشتہ شب پنجاب کے سرحدی علاقے صادق آباد میں نامعلوم افراد سے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں پائپ میں آگ بھڑ اٹھی۔

مذکورہ پائپ لائن سوئی سے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں کو گیس فراہم کررہی تھی۔

دھماکے کے بعد مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔