ایک سو کے قریب زیرحراست طلباء کے حوالے سے معلومات نہیں مل سکی ہے – ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

418

بلوچ نسل کشی کیخلاف لانگ مارچ اور اسلام آباد دھرنے کی قیادت کرنے والی ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا کہنا ہے کہ زیرحراست ایک سو سے زائد طالب علموں کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ پر ان کا کہنا تھا کہ 250 میں سے ایک سو سے زائد طالب علم کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے مذکورہ طلباء کو کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر گرفتار طالب علموں کو رہا نہیں کیا گیا اور پرامن مظاہرین پر درج ایف آئی آر ختم نہیں کیئے گئے تو لانگ مارچ سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوگی اور اس کی تمام تر ذمہ دار ریاست ہوگی۔