اوستہ محمد: مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

176

بلوچستان کے ضلع اوستہ محمد کے سٹی تھانہ کے حدود میں ایک شخص کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق قربان کالونی کے رہائشی 55سالہ قربان جمالی موندرانی گھر آرہا تھا کہ پنی پیر کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا اس کا ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رہا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔ مقتول کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ۔

پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی لاش قربان کالونی گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔

بتایا جاتا ہے قتل کی وجہ پرانی دشمنی ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔