اقوام متحدہ اپنی مشن بلوچستان بھیجے، ٹوئٹر پر ٹرینڈ

751

بلوچ کارکنان کا سوشل میڈیا پر کیمپئن اقوام متحدہ سے بلوچستان آنے کا مطالبہ

بلوچ سوشل میڈیا ایکٹویسٹ “بی ایس ایم اے” کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ “ایکس” سابقہ ٹوئٹر پر کیمپین کا انعقاد جہاں متعدد بلوچ و دیگر اقوام کے افراد نے شریک ہوکر #UNForBalochsitan کے ہیش ٹیگ کے ساتھ کیمپئن چلائی –

بلوچ سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کی جانب سے کیمپئن حوالے تفصیلی تحریر جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں جاری ریاستی تشدد اور اغوا نما گرفتاریوں کی خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کا بلوچستان میں آکر حالات کا جائزہ لینا اور ریاستی دہشت گردی پر روک لگا نا ناگزیز ہوچکا ہے-

سوشل میڈیا ویب سائٹ “ایکس” پر مختلف افراد کی جانب سے اس وقت ہزاروں ٹوئٹس اس حوالے سے کئے گئے ہیں-

ٹوئٹر کیمپن کے چلتے مذکورہ ہیش ٹیگ پاکستان میں ٹرینڈ کرنے لگا جبکہ دیگر ممالک کے سیاسی ٹرینڈ آپشن میں ٹرینڈ گرگیا ہے-

واضح رہے بلوچستان میں جہاں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں اور جعلی مقابلوں کے خلاف بلوچ یکجتی کمیٹی کی لاپتہ افراد کے لواحقین کے ہمراہ اسلام آباد میں دھرنا جاری ہے وہیں بلوچ سیاسی جماعتوں و سوشل میڈیا ایکٹویسٹس کی جانب سے اس حوالے سے آگاہی مہم اور دیگر ممالک میں مظاہرے کئے جارہے ہیں-

اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنا کے شرکاء نے پاکستان سے مختلف مطالبات کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی ورگنگ گروپ کو بلوچستان آنے اور واقعات کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے-