اسپیکر چور پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ

715

منگل کے روز پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ہیش ٹیگ اسپیکر چور ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

متعدد صارفین نے اسپیکر چور کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین کے کیمپ سے گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد کے اسپیکر لیجانے کی مذمت کرتے ہوئے تصاویر اور وڈیو اپلوڈ کی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جاری بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرے میں رات گئے پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے دعویٰ بول کر خواتین و بچوں کو ہراساں کرنے کے بعد دھرنے سے اسپیکر لے اڑے تھے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق اسلام آباد میں پریس کلب کے سامنے قائم لاپتہ بلوچوں کے لواحقین کے احتجاجی کیمپ پر ویگو گاڑی پر نقاب پوش مسلح افراد نےپیر اور منگل کی درمیانی شب تقریباً 3:30 بجے کے قریب پسٹل دکھاکر خواتین و بچوں کو خوفزدہ کرکے ہراساں کیا۔ دھمکی دینے کے بعد ساؤنڈ اسپیکر اٹھاکر اپنے ساتھ لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کیمپ کے چاروں اطراف پولیس موجود تھی اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگے ہوئے ہیں، پولیس نے گرفتاری اپنی جگہ، مزاحمت بھی نہیں کی۔