اسلام آباد: پاکستانی خفیہ ایجنسی کے اہلکار مظاہرین کے اسپیکر لے اڑے

520

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جاری بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرے میں رات گئے پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے دعویٰ بول کر خواتین و بچوں کو ہراساں کرنے کے بعد دھرنے سے اسپیکر لے اڑے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق اسلام آباد میں پریس کلب کے سامنے قائم لاپتہ بلوچوں کے لواحقین کے احتجاجی کیمپ پر ویگو گاڑی پر نقاب پوش مسلح افراد نےپیر اور منگل کی درمیانی شب تقریباً 3:30 بجے کے قریب پسٹل دکھاکر خواتین و بچوں کو خوفزدہ کرکے ہراساں کیا۔ دھمکی دینے کے بعد ساؤنڈ اسپیکر اٹھاکر اپنے ساتھ لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کیمپ کے چاروں اطراف پولیس موجود تھی اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگے ہوئے ہیں، پولیس نے گرفتاری اپنی جگہ، مزاحمت بھی نہیں کی۔