آواران: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

230

بلوچستان کے ضلع آواران سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے دو افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت رحیم جان ولد پیر محمد اور اختر ولد صاحب داد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مذکورہ افراد کو گذشتہ شب پاکستانی فورسز آواران کے علاقے پیرندر دوست محمد بازار میں رات گئے چھاپہ مارکر حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ لاپتہ ہونے والے اختر کے بھائی نوربخش کو مسلح افراد نے آٹھ نومبر کو گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

علاقائی ذرائع و قوم پرستوں کا دعویٰ ہے کہ نوربخش کے قاتلوں کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے ہیں۔