آج جو بلوچستان کی عوام کے ساتھ ہورہا ہے یہی میں نے میں ڈھاکہ میں ہوتے دیکھا تھا ۔ جاوید ہاشمی

423

پاکستان کے سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے بلوچ خواتین و بچوں کی گرفتاری اور تشدد کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں آج جو بلوچستان کی عوام کے ساتھ ہورہا ہے، یہی میں نے میں ڈھاکہ میں ہوتے دیکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈھاکہ کے صدر گھاٹ کے ہر مکان اور ہر دکان پر پاکستان کا جھنڈا لہرا رہا تھا۔ مکینوں کے دلوں میں نفرت کے بیج تناور درخت بن چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جبر کی قوتیں تاریخ سے سیکھنا نہیں چاہتیں۔ بلوچستان کی عوام کو لاوارث بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ان کا حق نہ دیا تو اصل وارث، اپنا حق چھین لینگے! اسلام آباد کی سرد راتوں میں ماوں اور بہنوں کی حالت دیکھ کر فلسطین کا منظر سامنے آجاتاہے۔ یہ فلسطین کی بچیاں نہیں ہیں، نہ ہم اسرائیل کے فوجی۔ ہم سب پاکستانی ہیں۔