یوسف بلوچ کا آدرش،نظریہ،مشن اور سفر منزل تک رواں دواں رہے گا۔ دل مراد بلوچ

204

ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس قلات ڈویژن یوسف بلوچ کا اُوتھل کے قریب ٹریفک حادثے میں جانبحق ہونے پر بلوچستان کے مختلف طبقوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انکی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔

‏بی این ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری دلمراد بلوچ نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ پارٹی کے سینئر ممبر،سابق مرکزی کونسلر اور کمیٹیڈ آزادی پسند مہربان بزرگ اب ہم میں نہیں رہا۔لیکن اُن کا آدرش،نظریہ،مشن اور سفر منزل تک رواں دواں رہے گا۔

بی ایس او کے سابق چیئرمین وحید بلوچ نے کہا ہے کہ یوسف بلوچ کی ناگہانی موت کا سن کر دل بہت ہی رنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ بی ایس او کے انتہائی متحرک کارکن اور کم سن بلوچ سیاسی قیدی رہے۔ سب سے مثالی بات جو یوسف کو ممتاز کرتا تھا وہ یوسف کا غلیل تھا جووہ گلے میں ڈال کر گھومتا اور بوقت ضرورت اس سے اپنا اور اپنے ساتھیوں کا دفاع کرتاتھا۔ ان کاغلیل اس دور میں مزاحمت کا نشان بن گیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی یوسف پر اپنی رحمتیں نچھاور کرے۔ اور ان کے لواحقین کو صبر اور ہم دوستوں کو یہ صدمہ سہنے کی توفیق دے۔