گوادر: ایک شخص نے خودکشی کرلی

179

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے اطلاعات ہیں کہ ایک شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے۔

خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت شہداد ولد اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔ نوجوان نے گوادر کے علاقے شمبے وارڈ میں خودکشی کی ہے۔

مذکورہ شخص کے حوالے سے دستیاب معلومات کے مطابق وہ لیویز فورس کا ملازم تھا، تاہم خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں خودکشی کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں۔

بلوچستان میں وسیع رقبے اور دورز دروازے علاقے ہونے اور مواصلاتی نظام کے عدم موجودگی کے باعث اکثر کیسز میڈیا میں جگہ بنانے میں ناکام ہوتے ہیں۔ تاہم بلوچستان میں کام کرنے والے سماجی تنظیموں کے مطابق یہ تعداد کافی زیادہ ہے-