کم عمر بیٹے کو بازیاب کیا جائے۔ معیار بلوچ

167

گلی بلیدہ سے جبری لاپتہ کیے گئے نویں جماعت کے طالب علم فتح ولد میار کے والد میار نے شھید فدا چوک پر بالاچ مولابخش احتجاجی کیمپ میں شرکت کرکے اپنے بیٹے کی رجسٹریشن کرائی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ فتح میار کو 15 جون 2023 کی شام اوورسیز کالونی تربت سے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے جبری لاپتہ کیا جو ابھی تک لاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فتح ایک کم عمر بے گناہ طالب علم ہیں اسے جلد رہا کیا جائے۔

احتجاجی کیمپ میں پسنی سے لاپتہ کیے گئے دودا خان ولد ناصر سکنہ پسنی کے والد نے اپنے بیٹے کی رجسٹریشن کرائی اور بتایا کہ دودا ناصر 15 نومبر کی شام ایک مقامی مخبر کے ساتھ پاکستانی فورسز نے پسنی سے اغوا کیا جو تاحال لاپتہ ہیں ہمیں ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی جارہی۔

اس دوران منصور انور ولد محمد انور کے والد نے بھی اپنے بیٹے کی رجسٹریشن وی بی ایم پی کے پاس جمع کرائی جسے بلیدہ سوراپ سے 13 نومبر کی رات 1.30 بجے پاکستانی فورسز نے لاپتہ کیا۔

ان کے والد نے بتایا کہ منصور کا ذاتی کاروبار تھا اور وہ زمین داری بھی کرتے تھے۔