ڈی آئی خان: مسلح افراد نے بارودی گاڑی تھانے سے ٹکرا دی، 3 اہلکار ہلاک

323

پاکستان کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی تھانے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہےکہ تھانہ درابن پر خودکش بمبار نے حملہ کیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مسلح افراد نے تھانے کے مین گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی، حملے میں تھانے کی چھت گر گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے تھانے کے گھس گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں 16 اہلکار زخمی ہو چکے ہیں، زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تحصیل درابن کی مکمل ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

حملے کی ذمہ داری تحریک جہاد پاکستان نے قبول کرلی ہے۔