پسنی: ایک شخص نے خودکشی کرلی

113

بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی سے اطلاعات ہیں کہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ساحلی علاقے پسنی میں وارڈ نمبر 1 ببر شور میں خیر بخش ولد ناھدا پنچشمبے نامی شخص نے خودکشی کرلی ہے۔

خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

خیال رہے کہ مذکورہ شخص کے ماموں مقصود نے بھی کچھ عرصہ قبل خودکشی کرلی تھی۔