مستونگ: منشیات کے اڈہ پر دستی بم سے حملہ

236

مستونگ میں منشیات کے اڈہ پر دستی بم سے حملہ، نشے کے عادی دو افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے ولی خان تھانہ کے حدود میں مشیات کے اڈہ کے انتظار گاہ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد دستی بم پھنک کر فرار ہوگئے۔ دستی بم حملے میں نشے کے عادی دو افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔