لاڑکانہ: سی ٹی ڈی نے لاپتہ لطیف کی گرفتاری ظاہر کردی

245

پاکستانی فورسز سی ٹی ڈی نے سندھ سے جبری لاپتہ ہونے والے بلوچستان کے رہائشی شخص کی گرفتاری ظاہر کردی۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈ کے کارکن کو بارود مواد کے ساتھ گرفتار کیا ہے، جو سندھ میں اہم شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتا ہے ۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے سبی لہڑی کا رہائشی لطیف ولد بچا کو سندھ کے شہر لاڑکانہ سے 29 نومبر لاپتہ کردیا گیا تھا ۔

لواحقین نے کہا ہے کہ لطیف سندھ نقل مکانی کرکے وہاں مزدوری کررہا تھا کہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہوگئے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں روزانہ جبری گمشدگیوں کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں جبکہ جبری گمشدگیوں کیخلاف تربت اور اسلام آباد میں احتجاج جاری ہے۔

جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کیخلاف تربت میں آج دسویں روز احتجاج جاری ہے دوسری جانب پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں راشد حسین بلوچ سمیت دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاجی کیمپ آج چھٹویں  روز قائم ہے۔