لانگ مارچ اور احتجاج مظلوم بلوچوں کا جمہوری حق ہے۔ سینیٹر مشتاق احمد

250

جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کا لانگ مارچ مظاہرین پر لاٹھی چارج، شیلنگ، تشدد،گرفتاریاں شرمناک ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ فاشزم اور ریاستی جبر کے ہتھکنڈے ہیں، کیا جبری گمشدہ افراد کے رشتہ داروں کو اپنے پیاروں کیلئے احتجاج کا حق بھی نہیں ہے؟

انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت اورپولیس معافی مانگے، گرفتارشدگان کو رہا کرے، مظلوم بلوچوں کو لانگ مارچ اور احتجاج کا جمہوری حق دے اور انکے پیاروں کو جبری گمشدگی سے بازیاب کرائے۔