جبری گمشدگیوں و جعلی مقابلوں کیخلاف لانگ مارچ شرکاء پنجگور سے روانہ

158

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کے خلاف شرکاء پنجگور سے بجانب ناگ روانہ ہوگئے۔

مظاہرین بیسیمہ، گریشگ اور نال تک دن بھر مارچ کرینگے جبکہ اگلاء پڑاؤ خضدار شہر ہوگا۔

لانگ مارچ شرکاء نے دو روز پنجگور میں قیام کیا جہاں گذشتہ روز ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ اس دوران دھرنا گاہ میں لاپتہ افراد کے کوائف جمع کرنے کیلئے ڈیسک کا قیام کیا گیا۔

لانگ مارچ منتظمین نے کہاکہ ‏بلوچ عوام سے بلوچ بقاء کی اس جدوجہد اور لانگ مارچ میں حصہ لینے کی بھرپور اپیل کرتے ہیں۔

‏انہوں نے کہاکہ جب تک ریاست بلوچستان سے سی ٹی ڈی جیسے دہشتگرد فورسز کے ذریعے بلوچ نسل کا خاتمہ نہیں کرے گی یہ تحریک اسی شدت سے جاری رہے گی۔