تربت سے کوئٹہ لانگ مارچ کے لئے مختص بینک اکاؤنٹ بند

427

تربت سے کوئٹہ لانگ مارچ کیلئے چندہ اکٹھہ کرنے والے اکاؤنٹ کو بلاک کر دیا گیا-

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے سوشل میڈیا پر مختصر پوسٹ میں لکھا ہے کہ لانگ مارچ کے سلسلے میں بلوچ عوام سے مالی امداد کیلئے جو بینک اکاؤنٹ دیا گیا تھا اسے ریاستی اداروں کے کہنے پر نجی بینک نے بند کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بالاچ مولابخش کے قتل کیخلاف احتجاجی کیمپ میں جاری دھرنے کو کوئٹہ شفٹ کرنے چندہ جمع کرنے کی اپیل کرتے ہوئے یہی اکاؤنٹ نمبر دیا گیا تھا جو اب بلاک کیا گیا ہے جبکہ بینک عملے نے انہیں واضح کیا کہ ان کا اکاؤنٹ اسلام آباد سے بلاک کیا گیا ہے۔

واضح رہے تربت میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں قتل نوجوان کے دو ہفتوں تک تربت میں دھرنا دینے کے بعد دھرنے کے شرکاء آج تربت سے کوئٹہ کے لئے روانہ ہوا ہے جو اس دؤران مختلف علاقوں میں پڑاؤ ڈالینگے-

اس حوالے سے لانگ مارچ کے شرکاء نے چندہ دینے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے ویب سائٹ اور “ایکس” پر موجود نئے بینک اکاؤنٹ کا استعمال کریں اور لانگ مارچ کو جتنی ہوسکی اتنی کمک کریں-