بلوچ نسل کشی کے خلاف لانگ مارچ، اگلا پڑاؤ کوہلو ہوگا

266

‏بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق بلوچ نسل کشی کے خلاف تحریک کے 23 ویں دن کوئٹہ سے ایک گرینڈ رخصتی پروگرام کے بعد کل شام کوہلو میں پڑاؤ کیا جائے گا ۔

جبکہ اگلے دن کوہلو میں جبری لاپتہ افراد کی رجسٹریشن کیمپ سمیت ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوہلو کے باشعور بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مکران سے جھالاوان اور جھالاوان سے شال اور شال سے کوہلو آنے والے اس تحریک کا بھرپور استقبال کریں اور اس کا ساتھ دیں کیونکہ یہ تحریک صرف ایک شخص کیلئے نہیں بلکہ بلوچ قومی بقاء کیلئے جاری ہے اگر ہمیں ریاستی تشدد اور جبر سے بچنا ہے تو ہمیں اس تحریک کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔