بلوچ لاپتا افراد کے مسئلے کو پارلیمنٹ میں زیر بحث نہیں لاسکے۔سینیٹر طاہر بزنجو

185

نیشنل پارٹی کے سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بھی ایوان بالا میں کورم کی نشاندہی کی گئی اور مجھے اطلاع بھی تھی کہ اجلاس شروع ہوتے ہی کورم پوائنٹ آﺅٹ کرنے کی سا زش کی جائیگی یہ ہاﺅس آف فیڈریشن ہے ہم اتنے اہم مسئلے پر بات کرنا چاہتے تھے اور اس مسئلے سے دنیا واقف ہے اور پارلیمنٹ میں اس سنگین مسئلے کو زیر بحث نہیں لاتے ہیں تو اس پارلیمنٹ کو تالہ لگائیں ۔

ان خیالات کااظہار میر طاہر بزنجو نے اپنے ویڈیو میں کہا ہے کہ ہمارا کہنا یہ ہے کہ بلوچ ماﺅں ،بہنوں کو انصاف دو ان کے لواحقین کے دکھ درد کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے بلوچستان میں لاپتہ افراد ایک حقیقت ہے اس مسئلے کا سامنا کریں اس مسئلے سے رائے فرار اختیار کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو ہمیشہ کیلئے حل کریں۔

ہمارا حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ آپ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جو لیڈران ہیں آپ ان کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کریں بصورت دیگر یہ جو آئے دن کے دھرنے مظاہرے ہیں یہ بتدریج بہت بڑے پیمانے پر بلوچستان میں انتشار،افرا تفری میں تبدیل ہوسکتی ہے۔