گوادر پولیس تاجر رہنماؤں کیساتھ اپنا رویہ درست کرے۔ آل مکران تاجران اتحاد

146

آل مکران تاجران اتحاد کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز گوادر میں پیش آنے والے جی ڈے اے اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مرکزی بازار میں دوکانوں کی جبراً توڑ پھوڑ اور مسمار کرنے کے سلسلے کی ردعمل میں شٹر ڈاون کرنے پر پولیس کی مقامی دوکانداروں سمیت تاجر رہنماوں کو نوٹس کو بے بنیاد سمجھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے نہ کسی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ہے اور نہ ہی کسی قسم مزاحمت کی ہے۔

انہوں نے کہا بلاجواز تاجر برادری پر اپنی رعب جمانا اور انہیں نوٹس آمیز دھمکی دینا قابل مذمت ہے، آل مکران تاجران اتحاد اپنی تاجر رہنماوں کے خلاف اس طرح کی بے بنیاد اور من گھڑت نوٹس کو کبھی برادشت نہیں کرے گی ۔

انہوں نے کہا ہم جے ڈے اے اور گوادر کی ضلعی انتظامیہ کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کسی بھی طرح کی تعمیرات میں وہ انجمن تاجران گوادرکے ذمہ داروں کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ یہی دوکاندار اور تاجر برادری جو برسوں سے ہر کٹھن اور سخت حالات میں بھی اس شہر کے امن و امان برقرار رکھ کے مخلصی سے گوادر کے معاشی حالات کے ضامن ہوتے آرہے ہیں اور اب گوادر میں تاجر برادری کو دھمکانا گوادر کی پرامن حالات کو خراب کرنے کی مترادف ہے جو ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں ۔