گوادر: پاکستانی فورسز کی گاڑی پر حملہ

1053
فائل فوٹو

جمعرات کی شب بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پاکستانی فورسز کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کے علاقے ملا بند کے مقام پر نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کی گاڑی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں جبکہ فورسز کی گاڑی کو بھی دھماکے نقصان پہنچا ہے ۔

واقعہ کے بعد فورسز کی مزید نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اور سخت ناکہ بندی کی گئی ہے۔