گوادر: پاکستانی فورسز پر حملہ، ایک درجن سے زیادہ اہلکار ہلاک

1875

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے اطلاعات ہیں پاکستانی فوج پر ہونے والے ایک حملے میں کم از کم چودہ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

واقعہ گوادر کے تحصیل پسنی زیروہ پوائنٹ کے مقام پر پیش آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں کم از کم چودہ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں اس سے قبل بھی مذکورہ علاقے میں فورسز پر بڑے حملے ہوئے ہیں۔ جنکی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔