گوادر میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری

1094

گذشتہ روز پاکستان فوج پر حملے کے بعد گوادر میں بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ بدوک، شادی کور، زرین کوْر اور گرد و نواح میں آپریشن کی جارہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق فضاء میں ہیلی کاپٹروں کو دیکھا گیا ہے جبکہ جاسوس طیاروں کی پروازیں بھی جاری ہے۔

آپریشن کے باعث تاحال کسی قسم کے نقصانات کے حوالے سے اطلاعات نہیں ہے۔

گذشتہ روز گوادر کے علاقے پسنی میں کوسٹل ہائی وے پر مسلح افراد نے ایک حملے میں پاکستان فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا تھا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں پاکستان فوج کے 14 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

میڈیا کو جاری کردہ بیان میں آئی ایس ہی آر نے کہا کہ پسنی سے اورماڑہ جانے والی پاکستانی فورسز کی 2 گاڑیوں پر گھات لگا کر مسلح حملہ

کیا گیا۔

خیال رہے کہ مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ اس سے قبل بھی مذکورہ علاقے میں فورسز پر بڑے نوعیت کے حملے میں ہوئے ہیں۔

اس سے قبل مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسندوں کے اتحاد براس نے دو ہزار بیس کو ایک حملے میں پاکستان فوج اور او جی ڈی سی ایل کے پندرہ اہلکاروں ہلاک کرکے اسلحہ اپنے قبضے میں لیا تھا۔