بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے مزید دو نوجوان جبری لاپتہ جبکہ کیچ سے لاپتہ ایک شخص بازیاب ہوا۔
تفصلات کے مطابق گوادر سے 14 نومبر کو پاکستانی فورسز نے حبیب ولد ڈاکٹر رحمت اللہ سکنہ گوادر نیاآباد کو گھر سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔
جبکہ گوادر سے ایک اور نوجوان علی ولد جمعہ کو جبری لاپتہ کیا گیا ہے ۔
دریں اثنا تربت ناصرآباد سے لاپتہ مشکے کا رہائشی شخص بازیاب ہوگیا۔
اطلاع کے مطابق مشکے آواران کے رہائشی نصیر احمد ولد فقیر محمد آج منگل کو چھ مہینے کی گمشدگی کے بعد تربت سے بازیاب ہوگئے۔
انہیں رواں سال 7 مئی کو ناصرآباد کیچ سے زمیاد گاڑی کے ذریعے بارڈر جاتے ہوئے لاپتہ کیا گیا تھا۔