بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت گلزار ولد ایوب اور معراج ولد غفور کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ دونوں نوجوانوں کو پاکستانی فورسز نے 24 نومبر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جس کے بعد سے دونوں لاپتہ ہیں۔
خیال رہے کہ لاپتہ ہونے والے معراج کے والد غفور کو پاکستانی فورسز نے 2012 کو اسی طرح جبری گمشدگی کا شکار بناکر دوران حراست قتل کرکے لاش کراچی میں پھینک دیا تھا۔
دوسری جانب تربت میں تاحال جبری گمشدگیوں اور سی ٹی ڈی کے جعلی مقابلوں کے خلاف دھرنا بدستور جاری ہے، جبکہ فورسز لوگوں کو چھوڑنے کے بجائے مزید لوگوں کو حراست میں لے رہا ہے۔