کیچ: پاکستانی فورسز مقتول ڈرائیور شعیب کی لاش دفنانے کے لئے دباو ڈال رہے ہیں

215

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے مند کے علاقے میں ناکہ بندی کرکے آمد و رفت کے تمام راستوں کو سیل کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی اہلکار تعینات ہیں، اور آمد رفت کے راستوں پہ سخت چیکنگ جاری ہے، جبکہ کئی علاقوں میں فورسز کی جانب سے آپریشن کے اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا کہنا گذشتہ روز فورسز کی فائرنگ سے قتل ہونے والے شعیب ولد عبدالحمید کی اہلخانہ کی جانب سے لاش کو لے کر تربت جارہے تھے تاہم فورسز نے انہیں روک کر تربت جانے سے روک دیا ہے اور زبردستی انہیں لاش دفنانے پہ مجبور کررہے ہیں۔

آخری اطلاعات کے مطابق اہلخانہ اب تک لاش دفنانے سے انکاری ہیں تاہم فورسز زبردستی لاش کو دفنانے پہ مجبور کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے فائرنگ کرکے مذکورہ شخص کو قتل کیا تھا جو گولڈ سمڈ لائن پر تیل کاروبار سے منسلک تھا۔