کیچ: پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ، ایک بازیاب

278

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جبکہ گذشتہ ماہ لاپتہ ہونے والا نوجوان بازیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تحصیل تمپ کے علاقے گومازی میں پاکستانی فوج نے چھاپہ مارکر اللہ داد ولد مسلم نامی نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران پاکستانی فورسز نے دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بناکر مذکورہ نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تربت سے پچیس روز قبل لاپتہ ہونے والا خالد ولد محمد خالد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔