کیچ میں حالیہ واقعات ریاستی اداروں کے نئے پالیسیز کی کھڑی ہیں – بلوچ وومن فورم

115

بلوچ وومن فورم کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ریاست ایک دہائی سے بلوچ نسل کشی میں مصروفِ عمل ہے، جس طرح سے ریاست نئے پالیسیز اور طریقے کار کو بلوچ نسل کشی میں متعارف کررہاہے شاہد دنیا میں کئی بھی اسکی مثال نہ ملے۔ دنیاکے جنگی خطوں میں دیکھا گیا جہاں جنگی و سیاسی قیدیوں کے ساتھ اخلاقی رویہ اختیار کیاگیا ،حَتّی الوسع پیمانے پرکوشش کی گئ کہ عام لوگوں کو محفوظ رکھاجائے، لیکن بدقسمتی سے بلوچستان میں عام اور بے گناہ لوگوں کو ماورائے عدالت اغواکرکے ، اپنے نئے تجربوں کے ساتھ انکی لاشیں پھینکی جاتی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کیچ میں فیک انکاؤنٹر میں مارے جانے والے نوجوان بالاچ بلوچ ، سیف اللّہ اور شکور بلوچ پہلے سے ہی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھے، بالاچ بلوچ ولد مولابخش کو 29 اکتوبرکی رات انہیں اپنے گھر سے سی ٹی ڈی والے جبراً اغوا کرکے لےگئے تھے لاپتہ ہونے کے بعد لواحقین کی جانب سے بھرپور احتجاج اور سوشل میڈیا کمپئین کے سبب متعلقہ ادارے پریشر میں آ کر بالاچ مولابخش کو عدالت میں پیش کیاگیا، جہاں عدالت نے اُنہیں دس روزہ جسمانی ریمانڈ کےلیے جیل بیھجا ، جسکے چشمِ دید گواہ عدالتی جج صاحب خود ہیں لیکن معلوم پڑتاہیکہ سی ٹی ڈی ریاستی عدالت، قانون و آئین سے کئی زیادہ بااثر ہیکہ جنہیں عدالتی فیصلہ بھی قابو نہیں کرسکتا۔ پچھلے دنوں بالگتر سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان عادل عصاء ، شاہجان عصاء اور نبی بخش جن کا بھی شمار لاپتہ افراد کی فہرست میں تھا انہیں پہلے اپنے ٹارچرسیلوں میں گولی مارکر شہید کر دیا پھر اُنکی لاشوں کو بارود سی بھری گاڑی میں رکھ کر بم بلاسٹ کا نام دیا جو کہ عالمی دنیا اور قوموں کو گمراہ کرنے کی ایک نہی اسٹریٹجی ہے جس سے بلوچ عوام بہ خوبی واقف ہیں۔

آخرمیں ترجمان نے بلوچ قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تربت فداچوک پر دھرنا دیئےبالاچ شہید کے لواحقین اور اُنکے جسدخاکی کی مزاحمتی تحریک کا حصہ بنیں۔ آج تربت کے باشعور لوگوں پر قومی زمہداری عائد ہوتی ہیکہ ریاستی جبر و ظلم کو آشکار کرنے کے لیے اس مزاحمت و احتجاج کو مزید توانائی دیں ۔یہ مزاحمت ہی ہماری بقاء کی ضامن ہے۔بلوچستان میں ریاستی اِداروں نے اِنسانی تاریخ میں درندگی،جبر ، ظلم و وحشت کی تاریخ رقم کی ہے ۔ یاد رکھے اِس کرب زدہ سماج میں ہماری خاموشی بھی تاریخ کےاول صفحات میں رقم ہوگی ۔