کوئٹہ: پولیس تھانے پر بم حملہ

329

کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے پولیس تھانے کو بم حملے میں نشانہ بنایا-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے پولیس تھانے کے اندر ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے جو زوردار دھماکہ سے پھٹ گئی-

دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی جبکہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے-

کوئٹہ پولیس کے مطابق دھماکہ میں کسی قسم کی جانی نقصانات نہیں ہوئے ہیں جبکہ پولیس حملہ آوروں کو تلاش کررہی ہے-