کوئٹہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء تاجر بازیاب

276

کوئٹہ سے اغوا ہونے والے تاجر حاجی نصیب اللہ اچکزئی بازیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں بلیلی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغوا ہونے والے تاجر نصیب اللہ اچگزئی آج بازیاب ہوگئے۔

وزیر اطلاعات جان اچگزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کی کوششوں سے حاجی نصیب اللہ اچکزئی کو بازیاب کرالیا گیا۔

واضح رہے معروف کاروباری شخصیت و پشتون قوم پرست پارٹی کے رکن نصیب اللہ اچکزئی کے اغواء کا الزام انکی پارٹی عوامی نیشنل پارٹی نے پاکستانی فورسز پر عائد کیا تھا جبکہ پارٹی نے انکی فوری بازیابی کا بھی مطالبہ کیا تھا-

تاہم آج نصیب اللہ اچکزئی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں اور عوامی نیشنل پارٹی نے انکی بازیابی کی تصدیق کردی ہے-