کوئٹہ میں پاکستانی پولیس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

425

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کوئٹہ میں پاکستانی پولیس پر حملہ کرکے جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے منگل کی شام چار بجکر چالیس منٹ پر کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں پولیس تھانے پر گرنیڈ حملہ کرکے قابض فورس کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ حملہ پولیس کے لے ایک تنبیہ تھا کہ وہ پاکستانی فوج کے آلہ کار بننے سے گریز کرے ورنہ اس کے ساتھ بھی وہی سلوک کیاجائے گا جو قابض فورسز کے ساتھ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز اور اس کے آلہ کاروں پر سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے۔