کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو ٹھیکے پر دیدیا گیا۔ بلوچستان لیبر فیڈریشن

188

کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے شعبہ صفائی اور کچرہ ڈھلائی کے فعال شعبوں کو سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے نام پر ٹھکیدار کے حوالے کرکے کوئٹہ کے فعال ادارے کے انتظامی امور میں مداخلت اور فنڈز کے ضیاع کی منصوبہ بندی کو تسلیم نہیں کیا جائے گا ۔

کوئٹہ میٹرو پولیٹن کار پوریشن میں ایک مخصوص گروہ ہر دور میں ادارے کے قیمتی اثاثوں کے غلط استعمال اور سیاسی مداخلت کی بنا پر کوئٹہ کے اہم ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے ذاتی مفادات کے حصول کی کوشش کرتا ہے ادارے کی حقیقی مزدور و ملازم تنظیموں کو ایسے عناصر کا راستہ روکنا ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر خان زمان مرکزی سیکرٹری عابد بٹ نے کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

مزدور رہنماﺅں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے ایک فعال ادارے کو ہر چند ماہ بعد سیاسی مقاصد کے حصول اور فنڈ کے ضیاں کیلئے سیاست کی بھینٹ چڑہایا جاتا ہے ۔ ایک مخصوص لابی اپنے مقاصد کے حصول کیلئے سرگرم ہو جاتی ہے جو چند ہفتوں کلئے سالڈ ویسٹ ۔ شعبہ صفائی کو اور کوئٹہ شہر کے چند علاقوں کو ٹھکیدار کے حوالے کرنے سے اٹلی سیدھی تجاویز بناتے ہیں۔ ایسے اقدامات اداروں کے مفاد میں نہیں جاتے کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی اپنی کروڑوں روپے کی مشینری اور سینئر و تجربہ کار سینیٹری عملہ اورسینی ٹیشن کا شعبہ موجود ہے انکی صلا حیتوں کو بروئے کار لاکر کوئٹہ کے لٹل پیرس کا خواب پورا کیاجا سکتا ہے ۔

بلوچستان لیبر فیڈریشن ٹھکیداری نظام اور ملازمین و مزدوروں کےاستحصال پر مبنی پالیسیوں کے خلاف ہر فورموپر آواز بلند کرے گی ۔ کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمیناپنے حقوق کیلئے منظم ہوجائیں ۔