کوئٹہ تھریٹ الرٹ: سریاب و گردنواح میں آپریشن، 5 افراد زیر حراست

293

کوئٹہ میں تھریٹ الرٹ جاری کرنے کے بعد پاکستانی فورسز سی ٹی ڈی و دیگر کا سریاب سمیت دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن، سی ٹی ڈی نے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے سی ٹی ڈی ہیڈ آفس کو نشانہ بنانے کے منصوبے کے پیش نظر کوئٹہ شہر میں سیکورٹی سخت کردی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گذشتہ روز سریاب روڈ، چکی شاہوانی، فیض آباد، شاہوانی سٹریٹ، ماسٹر کالونی، لنک بادینی، محمد شامی ٹاؤن میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران گرفتار مشتبہ افراد کا بائیو میٹرک کے ذریعے ریکاڈ چیک کیا گیا۔

تاہم حکام نے مذکورہ افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ خیال رہے اس قبل بلوچستان و دیگر علاقوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں مشکوک رہی ہے۔

سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں معتبر ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ بی ایل اے کی اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (ایس ٹی او ایس) اور خودکش بمبار یونٹ مجید بریگیڈ سی ٹی ڈی ہیڈ آفس کوئٹہ کو ٹارگٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

بتایا جارہا ہے کہ ایس ٹی او ایس کی جانب سے مکمل ریکی کی گئی ہے اور تفصیلات بی ایل اے کی لیڈرشپ کو بھجوائی گئی ہے جنہوں نے حملے کی منظوری دے دی ہے۔