ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد سے کوئٹہ تندور ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کے مذاکرات۔
تندور ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان، کوئٹہ میں 165 گرام روٹی کا ریٹ 25 روپے مقرر۔
ضلعی انتظامیہ اور تندور ایسوسی ایشن کے درمیان ہونے والے مزاکرات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد انور کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کیپٹن عبداللہ بن عارف، سید امردین آغا، مولانا رمضان مینگل، ولی افغان، نعیم خلجی نے شرکت کی۔
مذاکرات خوش اصلوبی سے طے پاگئے۔ تندور مالکان نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کامیاب مذاکرات کے بعد 165 وزنی پیڑے سے بننے والی روٹی 25 اور 330 گرام وزنی پیڑے سے بننے والی روٹی 50 روپے کرنے فیصلہ ہوا ہے۔
اس دوران ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ سعد بن اسد نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزن میں کمی کرنے والے تندور کو ہمیشہ کے لیے بند کیا جائیگا اور مالکان کو جیل بھیج دیاجائیگا۔