افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان پولیس نے دشت برچی کے علاقے میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔
کابل میں طالبان سیکیورٹی کمانڈ کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ دھماکہ ایک کوسٹر قسم کی گاڑی میں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کی سیکیورٹی ٹیمیں علاقے میں پہنچ چکی ہیں اور مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔
مقامی لوگوں کے مطابق یہ دھماکہ رات کے وقت محمد علی جناح ہسپتال کے سامنے عبدالعلی مزاری روڈ پر مہتاب قلعہ کے علاقے میں ہوا۔
مغربی کابل کے ہزارہ علاقے میں گزشتہ ماہ کے دوران یہ دوسرا دھماکہ ہے۔
اس ماہ کی 4 تاریخ کو (دشت برچی میں “ملت سپورٹس ہال میں دھماکہ ہوا۔
اس وقت کے ہسپتالوں سے جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس دھماکے میں چھ افراد ہلاک اور گیارہ افراد زخمی ہوئے تھے تاہم طالبان پولیس نے دو افراد کے ہلاک اور سات کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔
داعش گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس گروپ کے ارکان نے ملت ہال کو نشانہ بنایا۔