چین : کاروباری عمارت میں آگ لگ گئی،26 افراد ہلاک

181

آگ صوبے شان سی کے شہر لولیانگ کی ایک کاروباری عمارت میں لگی جو کوئلے کی کان کن کمپنی کی ملکیت تھی اور اس میں درجنوں دفاتر تھے۔

چین میں ایک چار المنزلہ دفتری عمارت میں لگنے والی آگ سے 26 ملازمین ہلاک اور 51 زخمی ہوگئے۔

چینی ژین ہوا کی خبر کے مطابق، آگ صوبے شان سی کے شہر لولیانگ کی ایک کاروباری عمارت میں لگی جو کوئلے کی کان کن کمپنی کی ملکیت تھی اور اس میں درجنوں دفاتر تھے۔

آگ دفتری عمارت کی پہلی منزل کے ایک کمرے میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کے بلند شعلوں اور سیاہ دھوئیں کے باعث کے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔