چمن: معروف کاروباری شخصیت پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء

343

معروف کاروباری شخصیت و پشتون قوم پرست پارٹی کے رکن نصیب اللہ اچکزئی کو کل رات اغواء کرلیا گیا۔

پشتون قوم پرستوں کا کہنا کہ نصیب اللہ اچکزئی کو پاکستانی فورسز نے اغواء کرنے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے نصیب اللہ اچکزئی کی اغواء نما گرفتاری و حبس بے جا میں رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن شہریوں، سیاسی کارکنوں کی اغواء نما گرفتاریاں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نصیب اللہ اچکزئی پر اگر کوئی الزام ہے تو انہیں سول انتظامیہ پولیس کے ذریعے گرفتار اور عدالت میں پیش کیا جائے اس طرح کے ناروا اعمال کا نہ ماضی میں اور نہ اب مثبت اثرات مرتب ہوسکیں گے۔